Exclusive Reports

پورٹ قاسم پرکپڑے کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس پرٹیکسزکی چوری،کسٹمزافسران ملوث

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ملتان نے پورٹ قاسم سے مس ڈیکلریشن اورانڈرانوائسنگ کے ذریعے کلیئر ہونے والے کپڑے کے کنسائمنٹ کوپکڑ کردرآمدکنندہ میسرزعمران کلاتھ اسٹورکے مالک محمدعمران،پرنسپل اپریزرعبدالرشیدخان دواپریزنگ افسران اورڈپٹی اسسٹنٹ کیمیکل ایگزامنرکشورکمارکے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ملتان عثمان باجوہ کو اطلاع ملی کہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ سے کپڑے کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس مس دیکلریشن کے ذریعے کرکے اس کنسائمنٹ کو فیصل آبادمنتقل کیاجارہاہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عثمان باجوہ کی جانب سے ایک ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمدسعید وٹوکی سربراہی میں اسسنٹ ڈائریکٹرعبدالقیوم،انٹیلی جنس آفیسرمحمدرمضان ،چوہدری سعید حیات،منصورنثاراوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے صدربائی پاس جھنگ روڑ فیصل آبادپر ٹرالرنمبرTLD-534کو روک کراس میں موجودکپڑے کے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی توکنٹینرمیں شفون فیبرک کی بڑی مقدارموجودتھی جبکہ ڈرائیورکی جانب سے پیش کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میں14ہزارکلوگرام پولیسٹر ان ڈائیڈان فینش فیبرک ظاہرکیاگیاتھاجس کی کلیئرنس3.8ڈالر فی کلوگرام کے تناسب سے کی گئی اوراس پر 53لاکھ75ہزارروپے کے ڈیوٹی و ٹیکسزاداکئے گئے تھے جبکہ شفون فیبرک کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس 7.25ڈالر فی کلوگرام کے تناسب سے کی جاتی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس ملتان کی ٹیم نے کنسائمنٹ کو اسٹیٹ ویئرہاﺅس میں جا کراس کی جانچ پڑتال کی اورکنٹینرمیں موجودکپڑے کا لیبارٹری ٹیسٹ کروایاگیاتاہم ٹیسٹ رپورٹ میں شفون فیبرک بتایاگیاجبکہ ایگزامن آفیسرکی جانب سے ایگزامن رپورٹ میں لکھاگیاکہ کنسائمنٹ میں پولیسٹران ڈائیڈان فینش فیبرک موجودہے اورمزید تصدیق کے لئے کنسائمنٹ کا نمونہ لیب ٹیسٹ کے لئے کسٹمزلیبارٹری بھیج دیاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق ایگزامن آفیسرکی رپورٹ سے یہ بات ظاہرہوتی ہے کہ ایگزامن آفیسرنے تمام حقائق کو نظراندازکرتے ہوئے رپورٹ تیارکی ، دوسری جانب ایگزامن آفیسرنے کنسائمنٹ پر 880کلوگرام کم وزن رپورٹ کیاکنسائمنٹ کی پیکنگ پولی تھن بیگ میں کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس ملتان نے الزام عائد کیاہے کہ درآمدکنندہ میسرز عمران کلاتھ اسٹورکلیئرنگ ایجنٹ میسرزایس زمان اینڈکو،پرنسپل اپریزر عبدالرشیدخان،ڈپٹی اسسٹنٹ کیمیکل ایگزامنر کشور کمار اور دواپریزنگ آفیسرزکے ساتھ مل کرکپڑے کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس میں غیرذمہ داری کاثبوت دیتے ہوئے قومی خزانے کو ایک کروڑ 3 لاکھ 83 ہزار 815 روپے کا نقصان پہنچایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button