Eham Khabar

پورٹ قاسم پر کسٹمزآفیسرمحمدصابرکا درآمدکنندگان کوپریشان کرنے کا سلسلہ جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم پر تعینات ایگزامنیشن آفیسرمحمدصابرکی جانب سے درآمدکنندگان کوہراساں کیاجارہاہے جس کے باعث درآمدکنندگان میں شدیدبے چینی پائی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایگزامینشن آفیسرمحمدصابرکی جانب سے دعویٰ کیاجاتاہے کہ چیف کلکٹررشیدشیخ نے خصوصی طورپرانہوں پورٹ قاسم پر تعینات کیاگیاہے اوروہ چیف کلکٹرکے منصورنظرہیں ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ محمدصابرکی جانب سے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے من مانی رقوم کا مطالبہ کیاجاتاہے جبکہ مطلوبہ رقوم نہ دینے پر کنسائمنٹس کی کنٹراونشن بنادی جاتی ہے تاہم درآمدکنندگان کنٹراونشن کے ڈرسے محمدصابرکو ان کے مطالبہ رقوم دینے پر مجبورہیں جبکہ ایگزامن آفیسرمحمدصابرکی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیاجاتاہے کہ اسسٹنٹ کلکٹراورڈپٹی کلکٹربھی ان کاکچھ نہیں بگڑاسکتے کیونکہ ان کو بھی برابرکی رقم دی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button