Eham Khabar

عدالتی احکامات پر پورٹ قاسم ٹرمینل اورشپنگ کمپنی نے 33کروڑکے ڈیمرج وڈٹینشن ختم کردیئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر قاسم انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل اورشپنگ کمپنی نے 33کروڑ روپے مالیت کے ڈیمرج وڈیٹنشن ختم کردیئے۔ذرائع کے مطابق اسکریپ کے ایک درآمدکنندہ کی جانب سے فروری2017میں لوہے کے اسکریپ کے 18کنٹینردرآمدکئے گئے محکمہ کسٹمزکی جانب سے اسکرپ کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس روک کرکنٹراونشن رپورٹ متعلقہ ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کو دی ، درآمدکنندہ کے نامزدکردہ ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے ایڈوکیٹ ریان ضیاءنے کسٹمزقوانین کے مطابق ٹھوس دلائل پیش کئے جس پر ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ نے درآمدکنندہ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کنسائمنٹ کو ریلیزکرنے کے احکامات جاری کئے جس پر محکمہ کسٹمزنے فیصلے کے خلاف کسٹمزاپیلیٹ ٹربیونل میں اپیل کی لیکن محکمہ کسٹمزکوکسٹمزاپیلیٹ ٹربیونل سے بھی کیس میںہار کا سامنا کرناپڑاایسی طرح سندھ ہائیکورٹ نے بھی درآمدکنندہ کے حق میں فیصلہ دیااورسپریم کورٹ نے بھی درآمدکنندہ کے حق میں فیصلہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button