Exclusive Reports

پوسٹ کلیئرنس آڈٹ :مس ڈیکلریشن کے ذریعے کاپرراڈکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی نشاندہی

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)مس ڈیکلریشن کے ذریعے کاپرراڈکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر درآمدکنندہ نے دو کروڑسے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی۔ذرائع کے مطابق میسرزپاکستان ٹیلی فون کیبل لمیٹڈکی جانب سے کاپرراڈکے متعددکنسائمنٹس درآمدکئے گئے جبکہ درآمدکنندہ نے گڈزڈیکلریشن جمع کرواتے ہوئے غلط پی سی ٹی کا سہارالیتے ہوئے 5فیصدکسٹمزڈیوٹی کی ادائیگی کرتے ہوئے قومی خزانے کو مجموعی طورپردو کروڑ5لاکھ 16ہزارروپے کا نقصان پہنچایاجبکہ کاپرراڈکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس 10فیصدکسٹمزڈیوٹی کی ادائیگی پر عمل میں آتی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرپوسٹ کلیئرنس آڈٹ گل رحمن کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹرساجدعلی بلوچ اوردیگرافسران نے کاپر راڈکے درآمدی ڈیٹاکی جانچ پڑتال کے بعدانکشاف کیا کہ میسرزپاکستان ٹیلی فون کیبل لمیٹڈ کی جانب سے کاپرراڈکی کلیئرنس غلط پی سی ٹی کا سہارالیتے ہوئے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔تاہم پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے چوری کئے جانے والی رقم کی وصولی کے لئے مذکورہ کو آڈٹ آبزویشن جاری کی گئیں لیکن درآمدکنندہ کی جانب سے کوئی موثرجواب نہ ملنے کی صورت میں پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے مزید کارروائی کے لئے درآمدکنندہ کے خلاف بنائی جانے والی کنٹراونشن رپورٹ متعلقہ ایڈجیودکیشن کلکٹریٹ کو ارسال کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button