Exclusive Reports

پی سی اے نے 36کروڑسے زائدکی ٹیکس چوری بے نقاب کی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمزکراچی نے جولائی 2017میں 36کروڑسے زائد کی ٹیکس چوری بے نقاب کی ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرپوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی گل رحمان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹرساجد علی بلوچ ،ڈپٹی ڈائریکٹراقبال احمد اوردیگرافسران نے درآمدی کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال میں انکشاف کیاہے کہ درآمدکنندگان کی جانب سے255کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی گئی جس میں مجموعی طورپر36کروڑ85لاکھ 55ہزار627روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی ۔ دستاویزات کے مطابق درآمدکنندگان کی جانب سے چائنا،متحدہ عرب امارات،سعودی عرب،اسپین،یورپی یونین،گریس،ساﺅتھ افریقہ،عمان سے ایلومنیم پینل،ایل ای ڈی،کوپرراڈ، اسپریٹ ان کوائل، رول سمیت دیگرمصنوعات 255کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پرایس آراو 1125ایس آراو659 کی سہولت کاناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیوٹی ٹیکسزکی کم ادائیگیاں کی گئیں جبکہ درآمدی کنسائمنٹس کی گڈزڈیکلریشن فائل کرتے ہوئے پی سی ٹی ظاہرکرنے میں غلط بیانی سے کام لیاگیااورکسٹمزایکٹ کے 5thشیڈول اورسیلزٹیکس ایکٹ کے6thشیڈول کا ناجائزہ استعمال کرکے ایل ای ڈی لائٹس کے متعددکنسائمنٹس پر کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کی گئی۔ذرائع کے مطابق پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمزکراچی کی جانب سے درآمدکنندگان کو آڈٹ آبزویشن کا اجراءکیاگیاتھا لیکن ٹیکس چوری میںملوث درآمدکنندگان کی جانب سے آڈٹ آبزویشن کا جواب موصو ل نہ ہونے پر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے مزید کارروائی کے لئے درآمدکنندگان کے خلاف بنائی جانے والی کنٹراونشن رپوٹ متعلقہ ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کو ارسال کردی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button