Exclusive Reports

۔14 کروڑ موبائل فون کے صارفین کاڈیٹا آن لائن سسٹم سے منسلک کرکے ٹیکس چوروں کی تلاش شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 14 کروڑ موبائل فون کے صارفین کاڈیٹا اپنے آن لائن سسٹم سے منسلک کرکے ٹیکس چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلہ میں بڑے موبائل فون صارفین جن کے سالانہ بلز 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کے ہیں، ان کے ذرائع آمدنی کی جانچ کی جائے گی اور ان کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ان صارفین کے بارے میں معلوم کیا جائے گا کہ انہوں نے ایک سال میں کتنا کارڈ لوڈ کروایا یا بل ادا کیا۔ ملک کے کئی کاروباری افراد ہیں جوکہ قابل ٹیکس آمدنی رکھتے ہیں لیکن ٹیکس ادا نہیں کرتے ہیں۔ ایف بی آر نے تمام افراد کا ڈیٹا پرال کے ساتھ یکم جولائی 2017ءسے منسلک کردیا ہے جبکہ دوسری جانب موبائل کمپنیوں نے بھی ان افراد کاڈیٹا باقاعدگی سے ایف بی آر کو دینا شروع کردیا ہے۔ موبائل کمپنیاں ماہانہ 3.5 ارب سے 4 ارب روپے تک ودہولڈنگ ٹیکس جمع کرواتی ہیں۔ اس سال کے 4 ماہ میں موبائل کمپنیوں نے 15 ارب سے زائد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button