Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ ،پانچ کروڑمالیت کے مصنوعی زیورات ،موبائل فونزاورنشہ آورگولیاں سمیت دیگراشیاءکی ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے مختلف کارروائیوں میں پانچ کروڑمالیت کے مصنوعی زیورات ،موبائل فونز،میموری کارڈ اورنشہ آور گولیاں ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹرانفورسمنٹ سیف الدین جونیجونے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئی جس پر ایڈیشنل کلکٹرفرح فاروق کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیراوردیگرافسران پر مشتمل ٹیم نے مختلف کارروائیاں کیں جس میں پانچ کروڑروپے مالیت کی اشیاءاسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ ٹیم کی جانب سے متحدہ عرب امارات (شارجہ)جانے والے ایک پارسل کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی پارسل سے سات قدیم اورنایاب کوائن برآمدہوئے جن کی جانچ پڑتال کے لئے مذکورہ کوائن کو محکمہ آثارقدیمہ بھجوایاگیامحکمہ آثارقدیمہ نے اس بات کی تصدیق کی پکڑے جانے والے قایم اورنایاب کوائن ہی ہیں جس کی قیمت کااندازہ ابھی نہیں لگایاجاسکاہے۔علاوہ ازیں محکمہ کسٹمزکی مذکورہ ٹیم نے ہانگ کانگ جانے والے ایک پارسل کو مصدقہ اطلاعات پر چیک کیاتوپارسل سے سائیکوٹراک کی تین سوگولیاں(نشہ آورگولیاں) برآمدہوئیں جبکہ ایڈیشنل کلکٹرفرح فاروق کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیر اوردیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے دبئی سے آنے والے مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال کی توان کے سامان سے دس ہزارمیموری کارڈ،موبائل فونز،مصنوعی زیورات اورقیمتی پتھربرآمدہوئے جیسے محکمہ کسٹمزنے ضبط کرکے ابتدائی تفتیش کا آغازکردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button