Exclusive Reports

جعلی کیو موبائل کی فروخت پرڈی جی کام نے ایان موبائل کمیونی کیشن کے خلاف مقدمہ دائرکرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی کام پرائیویٹ لمیٹڈ نے جعلی کیو موبائل کی فروخت پر ایان موبائل کمیونی کیشن کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے لئے سیشن کورٹ لاڑکانہ میں درخواست دے دی ہے۔ دستاویزات کے مطابق ایان موبائل کمیونی کیشن کے مالک رضوان جو چائنا سے مختلف برانڈز کے کیو موبائل تیار کروا کر لاڑکانہ میں فروخت کررہا ہے۔ واضح رہے Q موبائل ڈی جی کام پرائیویٹ لمیٹڈ کی ملکیت ہے اور کیو موبائل کی فروخت کا حق صرف ڈی جی کام پرائیویٹ لمیٹڈ کو ہی حاصل ہے جبکہ کسی اور کی جانب سے کیو موبائل کا برانڈ نام استعمال کرنا غیر قانونی عمل ہے جو کاپی رائٹ ایکٹ 1962 کی کھلی خلاف ورزی ہے تاہم ڈی جی کام پرائیویٹ لمیٹڈ نے کاپی رائٹ آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر ایان کمیونی کیشن کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے لئے سیشن کورٹ لاڑکانہ میں درخواست دے دی ہے۔ اس سلسلے میں لاڑکانہ مارکیٹ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سرتاج جاکھرانی عدالت میں حاضر ہوکر اپنی رپورٹ پیش کی۔ اس ضمن میں ڈی جی کام پرائیویٹ لمیٹڈ (کیو موبائل) کے لیگل ونگ کے کوآرڈینیٹر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کیو موبائل کے جعلی برانڈز مارکیٹ میں فروخت ہورہے ہیں جو ایان کمیونی کیشن کی جانب سے پاکستان اسمگل کئے جارہے ہیں جس سے قومی خزانے اور کیو موبائل کمپنی کو بھی اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے لہذاکیو موبائل نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ وہ تمام سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر جعلی موبائل اسمگل کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button