Exclusive Reports

ڈی جی کام کاکراچی موبائل مارکیٹ میں جعلی کیوموبائل فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی کام ٹریڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ(کیوموبائل)کمپنی نے کراچی موبائل مارکیٹ میں جعلی کیوموبائل فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغازکردیاہے۔اطلاعات کے مطابق کیوموبائل کمپنی نے آج بروزہفتہ ایڈیشنل سیشن جج ساﺅتھ کی معززعدالت میں جعلی کیوموبائل فروخت کرنے والوںکے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائرکردی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ عدالت میں دائرکی جانے والی درخواست کاپی رائٹ آرڈیننس 1962اورتعزیرات پاکستان فوجداری کے تحت جمع کروائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کیوموبائل کمپنی نے کراچی کی موبائل مارکیٹ میںجعلی کیوموبائل فروخت کرنے پر میسرزبلاول سیلزپوائنٹ کے محمدطاہر،میسرز جازموبائل کے جہانزیب اورشعب جبکہ میسرزموبائل وژن کے رئیس عرف فرحان کو نامزدکیاگیاہے۔دستاویزات کے مطابق مذکورہ افرادکیوموبائل کے جعلی برانڈبناکرفروخت کررہے تھے جوکہ غیرقانونی طورپر پاکستان میں لائے گئے تھے۔ذرائع کاکہناہے کہ مذکورہ گروہ کے اس عمل سے نہ صرف کیوموبائل کوبلکہ قومی خزانے کو بھی ڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں کروڑوں روپے کا نقصان اٹھاناپڑا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button