Eham Khabar

کیوموبائل نے فر اڈکرنے پررمجیداحمد کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی (کیوموبائل)نے موبائل کی خریداری پر دیئے گئے چیک کلیئرنہ ہونے کے باعث میسرزشاہین موبائل کے مالک مجیداحمد کے خلاف مقدمہ درج کروادیاہے۔ذرائع کے مطابق میسرزشاہین موبائل کی جانب سے میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی سے کیوموبائل برانڈکے موبائل کی خریداری کے عوض مجیداحمدنے میسرزڈی جی کا م ٹریڈنگ کمپنی کو30لاکھ مالیت کا چیک دیاگیاتھاتاہم بینک میں مطلوبہ رقم موجود نہ ہونے کے باعث چیک کی کلیئرنس نہ ہوسکی جس پر کیوموبائل نے میسرزشاہین موبائل بہالپور کے مالک مجیداحمد کے خلاف پریڈی تھانہ کراچی میں ایف آئی آرنمبر868/2021درج کروادی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے پریڈی تھانہ کراچی کے افسران واہلکارچھاپہ مارنے کی تیاری کررہے ہیں تاکہ ملزم مجیداحمدکوبہاولپور سے گرفتارکیاجاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button