Eham Khabar

کیوموبائل نے چیک کلیئرنہ ہونے پررمحمدالیاس کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی (کیوموبائل)نے موبائل کی خریداری پر دیئے گئے چیک کلیئرنہ ہونے کے باعث میسرزلاریم موبائل کے مالک محمدالیاس کے خلاف مقدمہ درج کروادیاہے۔ذرائع کے مطابق میسرزلاریم موبائل کی جانب سے میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی سے کیوموبائل برانڈکے موبائل کی خریداری کے عوض محمدالیاس نے میسرزڈی جی کا م ٹریڈنگ کمپنی کو40لاکھ مالیت کا چیک دیاگیاتھاتاہم بینک میں مطلوبہ رقم موجود نہ ہونے کے باعث چیک کی کلیئرنس نہ ہوسکی جس پر کیوموبائل نے میسرزلاریم موبائل ملتان کے مالک محمدالیاس کے خلاف پریڈی تھانہ کراچی میں ایف آئی آرنمبر894/2021درج کروادی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے پریڈی تھانہ کراچی کے افسران واہلکارچھاپہ مارنے کی تیاری کررہے ہیں تاکہ ملزم محمدالیاس کوملتان سے گرفتارکیاجاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button