Eham Khabar

کیوموبائل نے چیک کلیئرنہ ہونے پرلطیف اللہ کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی (کیوموبائل)نے موبائل کی خریداری کے عوض دیاگیاچیک کلیئرنہ ہونے پر ملزم لطیف اللہ کے خلاف مقدمہ درج کروادیاہے۔ذرائع کے مطابق میسرزسٹی کمیونی کیشن بلوچستان کی جانب سے میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی سے کیوموبائل برانڈکے موبائل کی خریداری کے عوض مذکورہ کمپنی کے مالک لطیف اللہ نے میسرزڈی جی کا م ٹریڈنگ کمپنی کو25لاکھ مالیت کا چیک دیاجیسے میسرزڈی جی کا م نے اپنے اکاﺅنٹ میں جمع کروایالیکن چیک باﺅنس ہوگیاجس پر کیوموبائل نے ملزم لطیف اللہ کے خلاف پریڈی تھانہ کراچی میں ایف آئی آرنمبر704/2021درج کروادی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے پریڈی تھانہ کراچی کے افسران واہلکارچھاپہ مارنے کی تیاری کررہے ہیں تاکہ ملزم لطیف اللہ کوبلوچستان سے گرفتارکیاجاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button