Eham Khabar

جعلی کیوموبائل کی فروخت پر طوبہ کمیونی کیشن کے خلاف مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیوموبائل کے ایک کنزیومرکی نشاندہی پر جعلی کیوموبائل فروخت کرنے والوں کے خلاف تھانہ کھارادرمیں مقدمہ دائرکرنے کے لئے درخواست جمع کروادی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کیوموبائل کا ایک کنزیومرنے18جولائی 2018کوکیوموبائل کے کسٹمرکیئرسینٹرمیں ان کی جانب سے خریداجانے والے کیوموبائل کی وارنٹی کلیم کی تاہم کسٹمرکیئرسینٹرمیں موجودکیوموبائل کے حکام نے اس کے موبائل اوروارنٹی کارڈکی جانچ پڑتال کی تواس امرکاانکشاف ہواکہ موبائل اوروارنٹی کارڈ دونوں جعلی ہیں۔تاہم اس واقع کی اطلاع فوری طورپر تھانہ کھارادرکراچی میں کی گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ کیوموبائل کے کنزیومرکی جانب سے موبائل فون ٹاورکے قریب واقع جیلانی سینٹرقائم میسرزطوبہ کمیونی کیشن دوکان نمبرG-14سے خریداگیاتھا۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ میسرزطوبہ کمیونی کیشن میں موبائل فونزکے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کا دیگرسامان بھی فروخت کیاجاتاہے جو افغانستان سے براستہ کوئٹہ اورپشاورسے لایاجاتاہے۔ذرائع نے بتایاکہ کیوموبائل انتظامیہ کی جانب سے کنزیومرکے تعاون اورجزبے کو بہت سراہاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button