Anti-Smuggling

الیکٹرونکس اشیاءکابدنام زمانہ اسمگلررستم خان پشاورسے گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قانون نافذکرنے والے اداروںنے موبائل سمیت الیکٹرانکس اشیاءکے اسمگلنگ میںملوث اسمگلررستم خان کو پشاورسے گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک قانون نافذکرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاع کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی روڑپشاورپر قائم ایک گودام پر چھاپہ مارکربدنام زمانہ اسمگلررستم خان کو گرفتارکرکے تفتیش کاآغازکردیاہے،واضح رہے کہ رستم خان کے خلاف الیکٹرانکس اشیاءاورموبائل کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر تین مقدمات درج ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ ملزم افغانستان کے راستہ موبائل فون اورالیکٹرانکس اشیاءکی اسمگلرکرتاہے اس سلسلے میںرستم خان سے تفتیش کی جارہی ہے اورتوقع کی جارہی ہے کہ ملزم موبائل مارکیٹ کے ان تمام ڈیلروں اوردوکانداروں کے ناموں کا بھی انکشا ف کرے کا جنھیں رستم خان نے جعلی کیوموبائل کے برانڈفروخت کئے تھے۔واضح رہے کہ کیوموبائل نے ملک بھرمیں مختلف تھانوں میں 15سے زائد درخواستیں دے رکھی ہیں۔اس ضمن میں کیوموبائل کے لیگل کواڈینیٹرسے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے بتایاکہ کیوموبائل رستم خان جیسے تمام افرادکے خلاف قانونی چارہ جوہی جارہی رکھے گی کیونکہ اس سے صرف کمپنی کوہی نہیں بلکہ قومی خزانہ کو بھی بھاری نقصان اٹھاناپڑاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button