Uncategorized

کیوموبائل کا دھوکہ دہی کرنے پر سکھرریجن کے منیجراسدشیخ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی جی کام ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ(کیوموبائل)کمپنی نے اپنے سکھرریجن میں تعینات سابقہ منیجراسدشیخ کے خلاف فراڈاوردھوکہ دہی کے ضمن میں بی سیکشن تھانہ سکھرمیں مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائرکردی ہے۔تفصیلات کے اسدشیخ کو کیوموبائل کمپنی نے ستمبر2013میں منیجرسکھرریجن تعینات کیاتھاتاہم ملزم نے 2015تا2018کے دوران کیوموبائل کمپنی کوفراڈکرکے 16لاکھ 70ہزار266روپے کا نقصان پہنچایا۔ذرائع کے مطابق ملزم اسدشیخ نے اپنی ایک اگل اکاﺅنٹ بک بنوائی ہوئی تھی جس میں وہ کمپنی ریٹ کے برخلاف موبائل فون فروخت کرتاتھاتاہم ملزم کے اس طریقہ کارکے باعث کیوموبائل کمپنی کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھاناپڑا۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ کیوموبائل کمپنی نے لیگل کوڈینیٹرمحمدصالح جتوئی کی مدعت میں دھوکہ دہی ،فراڈاوراعتاد کو نقصان پہنچانے پر فوجداری دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے لئے تھانہ بی سکشن سکھر میں درخواست جمع کروادی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button