Eham Khabar

جعلی موبائل کی فروخت می ملوث ماسٹرمائنڈمحمدشاہدپر فوجداری مقدمہ دائر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میسرزکیوموبائل کی جانب سے جعلی موبائل فونزکی خریدوفروخت میںملوث ماسٹرمائنڈمحمدشاہدنامی شخص کے خلاف فوجداری مقدمہ دائرکردیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محمدشاہد نامی شخص فیصل آبادمیں دانش موبائل زون کی آڑمیں کیوموبائل کے جعلی فونزکی خریدوفروخت کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچارہاتھا۔ذرائع کے مطابق کیوموبائل کمپنی کی جانب سے دائرکئے گئے فوجداری مقدمہ کی پیروی ایڈوکیٹ محمدوسیم طفیل نے کی تاہم ایڈوکیٹ محمدوسیم طفیل نے معززعدالت کے سامنے ٹھوس دلائل پیش کئے جس پر معززعدالت کے جج چوہدری عبدالقیوم نے سماعت 25فروری تک ملتوی کردی۔ذرائع کے مطابق کیوموبائل کمپنی نے محمدشاہدنامی شخص کے خلاف حال ہی میں فوجداری مقدمہ دائرکیاتھا۔ذرائع کے مطابق کمپنی کی جانب سے انٹی لیکچوئل پراپرٹی رائٹ کے ٹربیونل میں مقدمہ دائر کیاتھا۔واضح رہے کہ پاکستان میں 2012کے بعد کاپی رائٹ کے قوانین مزید سخت کردیئے گئے ہیں تاہم الزامات ثابت ہونے پر ملزم کوجیل کی سزاجاسکتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button