Eham Khabar

یحییٰ محمد کو کامیابی پر مبارکبادپیش کرتاہوں،قمرالسلام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بزنس مین فورم کے رہنماقمرالسلام نے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کسٹمزایجنٹس گروپ کی جانب سے نامزدصدارتی امیدواریحییٰ محمد کی کامیابی پر انہیں مبارکباددی اوران کسٹمزایجنٹس کا شکریہ اداکیاجنہوںنے انتخابات میںنامزدصدریحییٰ محمد کو کامیاب کروانے میں ان کاساتھ دیا۔انہوںنے کہاکہ یحییٰ محمد نے سخت مقابلے کے بعد کسٹمزایجنٹس الائنس کی جانبس ے انتخابات میں نامزدصدارتی امیدوارفیصل مشتاق کو ایک ووٹ سے شکست دیکر2017-18کے لئے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدرمنتخب ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام کسٹمزایجنٹس ہمارے بھائی ہیں اورسب کوایک دوسرے کاساتھ دیکرکسٹمزا یجنٹس کے مسائل حل کرانے میں اپناکرداراداکرناہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button