Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ انفورسمنٹ نے 9کروڑسے زائد مالیت کی غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ انفورسمنٹ کوئٹہ نے کامیاب کارروائی کے دوران 9کروڑسے زائدمالیت کی غیرملکی کرنسی اورقیمتی گھڑیاں ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرکوئٹہ انفورسمنٹ خالد جمالی کو خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری مقدارمیں غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش کی جاری ہے جس پر کلکٹرخالدجمالی نے ایڈیشنل کلکٹرمعین افضل،ڈپٹی کلکٹرڈاکٹرمحمدزہیب،انسپکٹرجمیل الرحمن ،حاجی بشیراحمدوزیراوردیگر افسران کو اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے پشین میں یاروچیک پوسٹ پر گاڑیوں کی نگرانی شروع کی تاہم ایک مشکوک گاڑی کو روک کراس کی تلاشی لی گئی توگاڑی سے دولاکھ امریکی ڈالر، نولاکھ30زہارسعودی ریال اوردوسومختلف برانڈکی قیمتی گاڑیاں برآمدہوئی جن پاکستانی کرنسی میں قیمت9کروڑ26لاکھ بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے عبدالمنان کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کی جاری ہے تاکہ اسمگلنگ میںملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button