Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ،کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ ،اسمگل گاڑیاں اورمتفرق اشیا ضبط

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ انفورسمنٹ نے مختلف کارروائیوں کے دوران13کروڑسے زائدمالیت کی چھالیہ ،گاڑیاں اورمتفرق اشیاءضبط کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹرعبدالقارمیمن کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کرنے کے احکامات پر کلکٹرسمیع الحق کی ہدایات پر ایڈیشنل کلکٹرمعین افضل کی سربراہی میںدیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف کارروائیاں کی گئیں جس میں 13کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ،اسمگل گاڑیاں اورمتفرق اشیاءضبط کی گئیں۔ذارئع نے بتایاکہ ، بلوچستان ہائیکورٹ کے 22.11.2021 کے حکم کے مطابق نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں کی مشترکہ چیکنگ کے پروگرام کے دوران محکمہ کسٹم نے پولیس اور محکمہ ایکسائز کے اشتراک سے کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے45 ملین روپے مالیت کی 16 نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں ضبط کی جبکہ مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، موبائل اسکواڈ نے کوئٹہ کے ہزارگنجی میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کر غیر ملکی کپڑا، چھالیہ اور چائنیز سالٹ برآمد کیا جس کی مالیت ایک کروڑ22لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ انفورسمنٹ کوئٹہ کی مذکورہ چھاپہ مارٹیم نے ایک ہینو بس کو روک کر اس کی جانچ پڑتال کی تواس سے 2کروڑ22لاکھ مالیت کی 8625 کلوگرام چھالیہ، 2000 کلوگرام لیڈیزکپڑاضبط کیا۔ایک اورکارروائی کے دوران ایف ای یو، لکپاس کے عملے نے مختلف مسافر بسوں کی چیکنگ کے دوران متفرق سامان قبضے میں لے لیا ہے جن میں مردانہ کپڑا، مچھر دانی کا کپڑا، پیناسونک ٹیلی فون سیٹ، سگریٹ، آٹو پارٹس برآمدکرکے ضبط کیں جن کی مالیت ایک کروڑ80لاکھ روپے جبکہ31لاکھ مالیت کی ایک گاڑی ٹویوٹا ہلکس شامل ہے۔ذرائع کے مطابق ایف ای یو دالبندین نے 2400 کلو گرام چھالیہ جس کی مالیت 80 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ملت کے دو ٹریکٹر بھی قبضے میں لیے گئے ہیں جن کی مالیت 40 لاکھ روپے ہے۔ایف ای یوزیات نے کراس نے 78 لاکھ 40 ہزار مالیت کی چھالیہ،خشک دودھ، پلاسٹک شاپرز، گٹکا، کمبل اور 50لاکھ مالیت کی دونان کسٹمزپیڈگاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔اسی طرح ای ایف یو یارو پاک افغان روٹ پر، ایچ ٹی وی ٹائرز، لیپٹوز، این سی پی گاڑیاں اور سگریٹس جن کی مالیت 60 لاکھ روپے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button