Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ نے چھالیہ اورکھادکی اسمگلنگ ناکام بنادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ انفورسمنٹ نے کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ اورکھادکی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرانفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق کو موصول ہونے والی مصدقہ معلوما ت میں تبایاکیاکہ کھاداورچھالیہ سمیت دیگرممنوعہ اشیاءکی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس کو بنیادبناتے ہوئے ایڈیشنل کلکٹرمعین افضل علی کی سربراہی میں اسسٹنٹ کلکٹرحسیب حسن،سپرنٹنڈنٹ آصف زمان اوردیگرافسران واہلکاروں نے دالبدین کے ایسے راستوں کی نگرانی شروع کی جو آمدورفت کے لئے بہت کم استعمال کئے جاتے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ انفورسمنٹ کوئٹہ کی مذکورہ ٹیم نے چاغی کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کرکارروائی کاآغازکیاجس کے نتیجے میں دوٹرک کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی گئی تو ایک ٹرک سے 28ہزارکلوگرام چھالیہ اوردوسرے ٹرک سے کھادکے540بورے برآمدہوئے ۔ذرائع نے بتایاکہ پکڑی جانے والی چھالیہ اورکھادکی مجموعی مالیت 6کروڑ16لاکھ روپے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرکوں کی مالیت11کروڑ26لاکھ روپے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button