Eham Khabar

امپورٹرزکے سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کا طریقہ کار جاری کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے امپورٹرز کو سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کے لئے طریقہ کار جاری کردیا ہے جس کے تحت کلکٹر کسٹمز ان لینڈ ریفنڈز کلیم کو پراسس کرنے کا مجاز ہوگا۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں ایس آر او 918 جاری کردیا ہے جس کے ذریعہ سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کی گئی ہے۔ ان ترمیم کے مطابق اگر امپورٹر نے کسٹمز کلیئرنس کے وقت سیلز ٹیکس کی ادائیگی کسی بھی وجہ سے ادائیگی کردی گئی ہو تو اس کو وہ ریفنڈ کی صورت میں حاصل کرسکتا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق امپورٹرز سیلز ٹیکس ریفنڈ کسٹمز کلکٹر کو فائل کرے گا۔ اگر امپورٹر رجسٹرڈ ٹیکس پیئر ہے تو ایسی صورت میں کلکٹر کسٹمز متعلقہ ایل ٹی یو یا آر ٹی یو سے تصدیق کے بعد ریفنڈ کلیم کا پراسس کردے گا۔ دوسری صورت میں اگر امپورٹر رجسٹرڈ ٹیکس پیئر نہیں ہے تو کلکٹر کسٹمز اس کو کسٹمز کلیئرنس کے دستاویز کی روشنی میں ریفنڈ کلیم کو پراسس کرے گا۔ ایف بی آر نے ریفنڈ کی ادائیگی کا یہ طریقہ کار واجب الادا ادائیگیوں میں کمی اور تاجروں کی سہولت کے لئے جاری کیا ہے۔

 

 

 

 

Refund of Sale Tax

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button