Exclusive Reports

گاڑیوں کی نیلامی ، جعلی کاغذات پر ریفنڈز لینے کی کوشش ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گاڑیوں کی نیلامی میں فراڈ کے ذریعہ 26 لاکھ روپے ریفنڈ حاصل کرنے کی کوشش ناکام۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان، کسٹم ہاﺅس برانچ کراچی کو کو 26 لاکھ روپے کا چیک موصول ہوا جس کے تحت ایک شخص پھول محمد کو یہ رقم ریفنڈ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ بینک کے افسر کا کہنا ہے کہ اس چیک کے بعد ایک موبائل کال آئی جس میں کسی فرد نے سپرنٹنڈنٹ پریونٹیو سروس کا افسر بن کر اس رقم کو ٹرانسفر کرنے کی ہدایت کی۔ پھول محمد نے آکشن کے ذریعہ ایک ہائی لیکس جیپ میں بولی لگائی جوکہ کامیاب ہوئی۔ بینک کی ویری فکیشن میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ بینک کو فراہم کیا گیا ریفنڈ کا سرٹیفکیٹ جعلی تھا۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ رانا پھول محمد نے کسٹمز ملازمین کے ساتھ مل کر فراڈ کرنے کی کوشش کی۔ مزید یہ کہ اس کیس کی سرکاری فائل بھی غائب کردی گئی ہے۔ کسٹمز حکام کا مزید کہنا ہے کہ رانا پھول محمد نے اس نیلامی میں اس گاڑی کی پے منٹ ہی نہیں کی تھی۔ ان حقائق کی روشنی میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button