Revenue Collection

محکمہ کسٹمزنے ایک کھرب کے محصولات وصول کرلئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے مالی سال 2016-17کے دوران ایک کھرب روپے سے زائد کے محصولات وصول کئے ۔ذرائع کے مطابق ممبر کسٹمزمحمدزاہدکھوکھراورچیف کلکٹراپریزمنٹ ساﺅتھ عبدالرشیدشیخ کی نگرانی میںبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسٹمزڈیوٹی،سیلزٹیکس،انکم ٹیکس اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں ایک کھرب روپے سے زائد کے محصولات وصول کئے جو کہ ایف بی آرکے مجموعی ہدف 3621ارب روپے ک اتقریباً 28فیصدہے جبکہ ابھی زیرتبصرہ مالی سال کے ختم ہونے میں ابھی دوہفتے باقی ہیں تاہم یہ توقع کی جارہی ہے کہ باقی ماندہ دوہفتوں کے دوران محصولات کی وصولی اورزیادہ ہوگی۔ذرائع نے بتایاکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ ،ویسٹ اورپورٹ قاسم نے درآمدکنندگان کی جانب سے لی جانے والی ٹیکس کی ہرغیرضروری چھوٹ کو ختم کرتے ہوئے مذکورہ مالیت کے محصولات وصول کئے۔ذرائع نے بتایاکہ تینوں کلکٹریٹس نے اپنی کاوشوں سے ایک کھرب روپے کے محصولات وصول کئے جوگذشتہ مالی سال کے مقابلے میں مجموعی طورپر20فیصدزائد ہے جبکہ کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں24فیصد،سیلز ٹیکس کی مدمیں 19فیصد،انکم ٹیکس کی مدمیں 13فیصداورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 17فیصدزائد ہے۔ذرائع نے بتایاکہ محصولات کی چوری اوراسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھی کلکٹریٹس کی جانب سے موثراقدامات اٹھائے گئے جس سے محصولات کے اہداف حاصل کرنے میں مددملی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button