Eham Khabar

آر ٹی اوکراچی نے جعلی انوائس کے ذریعہ 24کروڑ ٹیکس چوری پر مقدمہ درج کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس کراچی نے جعلی انوائسز پرکروڑوں روپے مالیت کے سیلز ٹیکس چوری میں دوالگ الگ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آر ٹی او کی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آرمیں میسرزنورپلاسٹک انڈسٹریز اور میسرز پانیئر انٹرپرائززکو نامزد کیا ہے جس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے 2010-12 میں ٹیکس حکام کے ساتھ فراڈ کیا تھا جس میں فلائنگ انوائسز کی بنیاد پر سیلز ٹیکس ریفنڈز حاصل کرلیا تھا۔ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آئی آر کراچی نے یکم نومبر2012ءکو ایک ریڈ الرٹ جاری کیا تھا جس میں آئی آر کی حکام کو آگاہ کیا گیا تھا کہ مذکورہ کمپنیوں نے مجموعی طورپر 24کروڑ 51لاکھ 16ہزار روپے مالیت کے ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کلیمز کئے ہیں ۔ آر ٹی او کراچی نے ریڈ الرٹ جاری ہونے کے تقریبا 8 سال بعد اس کیس میں تحقیقات کی ہیں اورمقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ آر ٹی او کراچی نے ملزمان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے کئی اشیاءخرید کر ان کو دوسرے خریدار کو زیرو ریٹ سیلز ٹیکس پر فروخت کیا جس کے ذریعہ ریفنڈز لئے گئے جبکہ یہ سپلائی قانون کے مطابق نہیں تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button