Exclusive Reports

راولپنڈ ی میںکیوموبائل کے جعلی برانڈکی فروخت، ملزما ن کے خلاف کارروائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی نے راولپنڈی کی موبائل مارکیٹ میں چھاپہ مارکرجعلی کیوموبائل کے برانڈفروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے سٹی پولیس اسٹیشن راولپنڈی میں درخواست دائر کی گئی جس میں راولپنڈی کے موبائل مارکیٹ میں جعلی کیوموئل فروخت کرنے کی شکایات کی گئی جس پر میسرزڈی جی کام اورپنڈی پولیس کے ایڈیشنل ایس ایچ اوملک عباس کی سربراہی میں چھاپہ مارٹیم نے موبائل مارکیٹ پر چھاپہ مارکرمیسرزوسیم الیکٹرونکس اینڈالزین موبائل ،میسرززی موبائل شاپ سے جعلی کیوموبائل کے مختلف برانڈبرآمدکئے ۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ دکاندارکافی عرصے سے کیوموبائل کے جعلی برانڈکی فروخت کرکے میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی کو کروڑوں روپے کامالی نقصان پہنچارہے تھے ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ مزکورہ دکانوں پر چھاپہ مارکر دوملزمان کی گرفتاری کے بعد یونین کے صدرکی جانب سے مذاکرات بھی کئے گئے ۔ذرائع نے بتایاکہ راولپنڈی میں جعلی کیوموبائل کی فروخت کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائیوں عمل میں لائی جائیں گی کیونکہ جعلی کیوموبائل کی فروخت سے کمپنی کے ساکھ خراب ہورہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button