Eham Khabar

ٹیکس کی کم ادائیگی پر لاجسٹک کمپنی کی سیلز ٹیکس منسوخ کردی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیکس کم ادا کرنے پر ایک لاجسٹک کمپنی کی سیلز ٹےکس رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔ ایس آر بی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق ادارے نے لاہور کی ایک کمپنی میسرز اے وائی لاجسٹک کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔ ایس آر بی کے مطابق اس کمپنی نے 10 لاکھ 74ہزار سے زائد کی رقم ادا نہیں کی جوکہ ستمبر 2017 سے جولائی 2018 کے دوران کے ہیں۔ ٹیکس ادارے کے مطابق کمپنی کے ریکارڈ کے نہیں کی جوکہ ستمبر 2017 سے جولائی 2018 کے دورانیہ کے ہیں۔ ٹیکس ادارے کے مطابق کمپنی کے ریکارڈ کے مطابق اس نے میسرز اجیلیٹی لاجسٹک اور میسرز اوپن پورٹ کو سروسز پیش کی تھیں لیکن اس سے ہونے والی سیلز پر صوبائی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ ایس آر بی نے کمپنی کو 22 فروری تک ٹیکس کی ادائیگی اور ریٹرن فائل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

 

 

 

Sale Tax Registration cancel of Logistic Company

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button