Eham Khabar

ایس اے پی ٹی ٹرمینل پر درآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری ،درآمدکنندگان کو بھاری نقصان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساﺅتھ ایشیا پاک ٹرمینل پردرآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری معمول بن گئی ہے جبکہ ٹرمینل انتظامیہ کی جانب سے کنسائمنٹس کی درست دیکھ نہیں کی جارہی جس کے باعث درآمدکنندگان کو بھاری نقصان برداشت کرناپڑرہاہے ۔ذرائع مطابق درآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری میں مبینہ طورپر مذکورہ ٹرمینل کے سپروائزراوردیگرعملہ شامل ہے جن کوٹرمینل انتظامیہ کی بھرپورحمایت حاصل ہے جبکہ سامان کوپورٹ سے باہرلانے کے لئے ٹرمینل کی گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں جنھیں گیٹ پر چیک نہیں کیاجاتاجس کی وجہ سے درآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری باآسانی کرکے درآمدکنندگان کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایاجارہاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ٹرمینل پرآئے دن درآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری کی جاتی ہے جبکہ ٹرمینل انتظامیہ کو متعددبارنشاندہی کروائی گئی اورچوری کے ویڈیوبھی دیکھائی گئی لیکن ٹرمینل انتظامیہ کی جانب سے چوری میں ملوث عناصرکے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے گریزکیاجارہاہے جس سے ایسامعلوم ہوتاہے کہ کنسائمنٹس سے سامان کی چوری ٹرمینل انتظامیہ کی سرپرستی میں کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ ٹرمینل پر درآمدکیاجانے والے سامان شامل لیڈیز انڈر گارمنٹس، منصوعی زیورات،کاسمیٹکس ،پرفیومز،گارمنٹ،شوز،ٹیب لیٹ ،فوڈاسٹف سمیت دیگراشیاءکی چوری کی جاچکی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ ایس سے پی ٹی ٹرمینل سے میسرزیوبی لاجسٹک کے درآمدی کنسائمنٹ سے 19ٹیب لیٹ چوری کئے گئے جن کی مالیت 20لاکھ روپے بنتی ہے جو چارماہ سے زائد کا عرصہ گذرے کے باوجودٹرمینل انتظامیہ کی جانب سے نہ تواس کا ہرجانہ دیاگیااورنہ ہی چوری میں ملوث عناصرکے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ چوری کی ویڈیوبھی انتطامیہ کو مہیاکردی گئی ہے ۔اس ضمن میں کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمودالحسن سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے ساﺅتھ ایشیاپاک ٹرمینل (SAPT)پر درآمدی کنسائمنٹس سے سامان چوری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمینل پر درآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری ایک معمول بن گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں ٹرمینل انتظامیہ کو متعددبارثبوت کے ساتھ شکایات بھی کی جاچکی ہیں لیکن ٹرمینل انتظامیہ چوری مافیاکے خلاف کارروائی سے گریزکررہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button