Exclusive Reports

ایس اے پی ٹی پر مشکوک کنٹینرز کی کلیئرنس معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے نارتھر پریکٹس نامی بحری جہاز سے اٹھانے والے تمام کنٹینرز کو شک کی بنیاد پر ان کی کلیئرنس یا مزید کارروائی سے متعلقہ اداروں کو روک دیاہے۔ کلکٹریٹ نے اس سلسلے میں ساﺅتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کے عہدیداروں کو ایک مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں ہدایت کی ہے کہ نارتھ پریکٹس نامی جہاز سے اٹھانے والے تمام کنٹینرز کو روک دیا جائے۔ کلکٹریٹ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے اس جہاز کے تمام کنٹینرز جوکہ اتار لئے گئے ہیں، ان کو روک دیاجائے، جبکہ آف لوڈ تمام کنٹینرز ایس اے پی ٹی پر موجودہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button