Eham Khabar

دومنی چینجرز کوتین ماہ کیلئے معطل کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے میسرز اورینٹ ایکس چینج کمپنی، بی (پرائیویٹ لمیٹڈ)اور میسرز بیسٹ وے ایکس چینج کمپنی، بی (پرائیویٹ لمیٹڈ)کے اجازت نامے معطل کر دیئے ہیں ۔بینک اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ضوابطی ہدایات کی سنگین خلاف ورزری پر میسرز اورینٹ ایکس چینج کمپنی، بی (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور میسرز بیسٹ وے ایکس چینج کمپنی، بی(پرائیویٹ)لمیٹڈ کے اجازت نامے تین ماہ کے لئے معطل کئے ہیں ، یہ ہدایات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔ اسٹیٹ بینک نے دونوں کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اندرونی کنٹرول کے قواعد کو مضبوط کریں اوراس ضمن میں کئے گئے اصلاح کے اقدامات کے متعلق اپنی رپورٹ جمع کرائیں، اس فیصلے کے بعد دونوں ایکس چینج کمپنیاں، اپنے مرکزی دفاتر، تمام برانچوںآو ٹ لیٹس میں کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی انجام دینے کی مجاز نہیں ہو نگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button