Exclusive Reports

محکمہ کسٹمزکا سیلف کلیئرنس پر پابندی کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے کریشن کے خاتمہ کے لئے 45درآمدی اشیاءکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کوکلیئرنگ ایجنٹس سے کلیئرکروانے سے مشروط کردیاہے جس کااطلاق 25اکتوبر2017سے ہوگا ۔محکمہ کسٹمزکی جانب سے جاری کردہ پبلک نوٹس میںکہاگیاہے 45اشیاءمیں شامل دودھ اوردووھ سے بنی بروڈکٹ،شہد،سبزی،فروٹ،مونگ پھلی ،چائے ،کافی،سیرلک،گوشت،مچھلی ،چونگ گم،چوکلیٹ،منرل واٹر،کتے بلی کے کھانے کی اشیاء،ٹوبیکو، سگریٹ، پرفیوم، کاسمیٹکس، سوپ، واشنگ، لبرکینٹ، فوائل، پلاسٹک ٹیپ، باتھ روم آرٹیکل، ونڈوبلانڈ،ٹیبل کور،کیچن ویئرایلومنیم،کوپراورپلاسٹک،گلاس بیٹ،سوٹ کیس،ہنڈبیگ،کلاتھ ،پیپر اینڈ پیپر پروڈکٹ، فیبرک،کارپیٹ،کمبل،گارمنٹ ،بچکانہ کوٹ، جیکٹ، جوتے، کلاس بیٹس،جیولری،اسٹیشنری آرٹیکل،ہاﺅس ہولڈاپلائنسز،کیچن کٹلری، لاک ،کمپیوٹر،لیب ٹاپ، ٹیبلیٹ،بیٹری چارجز،ٹیلی فون سیٹ، سیلولرٹیلی فون سیٹ،الیکٹرونکس ،آٹوپارٹس، موٹروہیکل،لینس اور دیگر ایلیمنٹ،گھڑی، واچس،میوزیکل انسٹرومنٹ،فرنیچراینڈفکسچر،لائٹ،کنڈرل،کھلونے،گیمز،متفرق اشیائ، ڈائپرکے کنسائمنٹس کی فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن 25اکتوبرسے درآمدکنندگان خودفائل نہیںکرسکیں گے اس کے لئے لائسنس ہولڈرکلیئرنگ ایجنٹس ہی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کرواسکتاہے۔واضح رہے کہ درآمدکنندگان کی جانب سے خودکلیئرکئے جانے والے مذکورہ آئٹمزکے کنسائمنٹس پر اربوں روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کئے جاچکے ہیں تاہم محکمہ کسٹمزنے کرپشن پر قابوپانے کے لئے سیلف کلیئرنس پر پابندی کافیصلہ کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button