Exclusive Reports

شاہین ایئرکا ایک ارب روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے ایک ارب روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث شاہین ایئرانٹرنیشنل کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاہے۔۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ ان لینڈریونیو(ایل ٹی یو)نے شاہین ایئرانٹرنیشنل کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ مزکورہ ایئرلائن کی جانب سے مسافروں کو کی جانے والی ٹکٹوں کی فروخت پر لئے گئے 95کروڑ50لاکھ سے زائد مالیت کے سیلز ٹیکس کو قومی خزانے میں جمع نہیں کروایاگیاجس پر کمشنران لینڈریونیوزون Vنے شاہین ایئرانٹرنیشنل کی جانب سے چوری کئے جانے والے 95کروڑ50لاکھ مالیت کے ٹیکسز کی وصولی کے لئے ہرممکن قانونی طریقہ استعمال کرتے ہوئے ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے شاہین ایئرلائن کے آپریشنل آفس پر چھاپہ ماراتاہم شاہین ایئرانٹرنیشنل کا آپریشنل آفس بندپایاگیااوروہاں موجودعملہ فرارہوچکاتھاجس پر ایف بی آرکی جانب سے ایئرلائن کے ڈائریکٹرزاوردیگرکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ شاہین ایئرسے اس سے قبل بھی محکمہ کی جانب سے واجبات کی وصولی کے لئے نوٹس جاری کئے جاچکے ہیںلیکن ایئرلائن نے ایف بی آرکی جانب سے دیئے گئے نوٹس پر عدالت سے حکم امتناع حاصل کرلیاہے جبکہ 95کروڑ50لاکھ روپے کی ٹیکسز چوری پر حکم امتناع نہیں کیاجاسکاہے۔

 

 

 

 

Shaheen Air International Involve in Rs.1 billion Tax Fraud

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button