Revenue Collection

ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال 160 ارب روپے سے تجاوز کرگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اکتوبر میں ٹیکس وصولیوں میں 50 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا، چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ درآمدات میں کمی کے باعث ٹیکس وصولیوں میں 50 ارب روپے کی کمی ہوئی۔ ایف بی آر مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ٹیکسوں کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے جولائی سے اکتوبر تک ایف بی آر نے 1440 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 1280 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا اکتوبر تک ایف بی آر کو 160 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ہے اکتوبر میں ایف بی آر نے 320 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا جب کہ ٹیکس ٹارگٹ 370 ارب روپے تھا۔چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس کے مقابلے میں ٹیکس وصولیوں میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مقامی ٹیکس میں 25فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے تاہم درآمدات میں کمی کے باعث ٹیکس وصولی میں 50ارب روپے کی کمی ہوئی۔ ایف بی آر کو رواں مالی سال کے دوران 5550 ارب روپے کا ٹیکس ٹارگٹ حاصل کرنا ہے ۔

 

 

 

 

 

Short Fall in Revenue Collection of FBR

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button