Eham Khabar

سندھ ہائیکوٹ ، سویاسوس کے کنسائمنٹ کی عارضی کلیئرنس کے احکامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سویاسوس(Soya Sauce) کے درآمدی کنسائمنٹ کی عارضی کلیئرنس کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق میسرزایکزوم ٹریڈنگ کی جانب سے سویاساس کا کنسائمنٹ درآمدکیاگیا، درآمدکنندہ کی جانب سے فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میں سویاسیرپ ظاہرکیاگیاتاہم محکمہ کسٹمزنے جانچ پڑتال کے بعد کنسائمنٹ کالیب ٹیسٹ کروانے پر اس امرکی تصیدیق ہوئی کہ درآمدکیاجانے والی سویاسیرپ نہیں بلکہ سویاسوس ہے جس پر محکمہ کسٹمزنے کنسائمنٹ کی کلیئرنس روک کراس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ درآمدکنندہ کی جانب سے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی کوشش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق درآمدکنندہ نے کنسائمنٹ کی عارضی کلیئرنس کے لئے عدالت سے رجوع کیا۔کنسائمنٹ کی عارضی کلیئرنس کے لئے ایڈوکیٹ عبیدمرزااورراناسخاوت نے سندھ ہائیکورٹ میں پیٹیشن دائر کی۔ایڈوکیٹ عبیدمرزااورراناسخاوت نے کنسائمنٹ کی عارضی کلیئرنس کے لئے ٹھوس دلائل پیش کئے جس پرسندھ ہائیکورٹ کی جانب سے درآمدکنندہ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کنسائمنٹ کی عارضی کلیئرنس محکمہ کسٹمزکی شق 81کے تحت سیکورٹی پے آرڈروصول کرکے کی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button