Eham Khabar

کالی مرچ کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے احکامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ کسٹمزکی جانب سے روکے گئے کنسائمنٹس کی عارضی کلیئرنس کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق میسرز گلوبل ٹریڈنگ کمپنی ، میسرز انور ٹریڈرز، میسرز المدینہ ڈرائی فروٹ ٹریڈرز، دھرانی ٹریڈنگ کمپنی کی جانب سے کالی مرچ کے کنسائمنٹس درآمد کئے گئے جس کو محکمہ کسٹمز کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی ویلیو ایشن کے مطابق درآمدی قیمت لگائی گئی تاہم درآمدکنندہ کی جانب سے عدالت میں کنسائمنٹ کی کلیئرنس کے لئے درخواست دائرکی۔ کیس کی پیروی میسرزایکسپورٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکیل ریان ضیاءکی جانب سے کی گئی ،وکیل کی جانب سے ٹھوس دلائل پیش کئے گئے جس پر عدالت نے ڈیوٹی وٹیکسزکے فرق کا پے آرڈر محکمہ کسٹمزمیںجمع کرواکر کنسائمنٹس کی کلیئرنس 1.5 ڈالر فی کلوگرام کے تناسب سے ادائیگی کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button