Exclusive Reports

سندھ ہائیکورٹ کامصالحہ جات کے کنسائمنٹس کو عارضی ریلیزکرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے کسٹم اپیلٹ بینچ نے مصالحہ جات کے درآمدی کنسائمنٹس عارضی ریلیزکرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمزنے مصالحہ جات کے کنسائمنٹس کی اسسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزویلیوایشن کی جانب سے جاری کردی ویلیوایشن رولنگ نمبر1649کے تحت کی گئی جس پر میسرز گلوبل ٹریڈنگ، میسرز حاجی نور علی اینڈ کو، میسرز دل والا اینڈ کو، میسرز سیلانی اینڈ سیلانی، میسرز ازوان نیچرل، ایم۔ایس منصورا سٹور اور میسرزالحافظ کریانہ ا سٹور نے مذکورہ ویلیوایشن رولنگ کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا میسرزندیم اینڈکمپنی کے ایڈوکیٹ سندھ ہائیکورٹ عبیداللہ مرزااورراناسخاوت علی کے ذریعے عدالت میں درخواستیں دائرکیںگئیںتاکہ کنسائمنٹس کی عارضی ریلیزکے احکامات حاصل کئے جاسکیںجس سے درآمدکنندگان ڈیمرج وڈیٹینشن کی اضافی ادائیگیوں کے بوجھ سے بچ سکیں ۔درخواست میں وفاقی سیکرٹری ایف بی آر، چیئرمین ایف بی آر، کلکٹر آف کسٹمز، اپریزمنٹ، ایسٹ، ویسٹ، پورٹ  قاسم، ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر ویلیوایشن مدعا علیہ ہیں۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے آغاز میں میسرزندیم اینڈ کمپنی کے ایڈوکیٹ عبیداللہ مرزا اور رانا سخاوت علی نے کہا کہ چونکہ درخواست گزاروں کی نظرثانی کی درخواستیں ڈائریکٹر جنرل ویلیوایشن پاکستان کسٹمز کے پاس زیر التواءہیں اس لیے درخواست گزار درآمدی کنسائمنٹس کی عارضی ریلیز کے حقدار ہیں اور کہا کہ درخواست گزار ڈیوٹی اور ٹیکس کی غیر متنازعہ رقوم محکمے کے پاس جمع کرانے کے لیے تیار ہیں ۔ عدالت کی جانب سے محکمہ کو اس ہدایت کی گئیںکہ متنازعہ ڈیوٹی وٹیکسزکاپے آرڈرکلکٹریٹ میںوصول کرکے کنسائمنٹس کو عارضی ریلیزکرنے کو یقینی بنایاجائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button