Eham Khabar

پولیسٹرمصنوعی ریشم کے درآمد کنندہ کو عدالتی ریلیف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیسٹر وسکوس یارن کے امپورٹرز نے کسٹمز حکام کے متنازعہ اسسمنٹ پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست گزار نے اپنے وکیل ریان ضیاءایڈووکیٹ اور اتھارائزڈ اٹارنی سلمان کے ذریعہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس میں استدعا کی گئی کہ اپریزمنٹ ایسٹ اور ویسٹ کراچی نے ان کی ظاہر کردہ ویلیوایشن کو رد کرتے ہوئے ویلیوایشن رولنگ نمبر 1276/2018 پر ویلیوایشن پر اصرار کیا جس میں پولیسٹر وسکوس یارن کی ویلیوایشن بہت زیادہ ہے۔ پٹیشنرزکا کہنا ہے کہ یہ ویلیوایشن رولنگ پہلے سے متنازعہ ہے اور کسٹمز ویلیوایشن کے ڈائریکٹریٹ میں زیر سماعت ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر کسٹمز حکام کو امپورٹڈ کنسائمنٹ کی عارضی ریلیز پر غور کرنے کی ہدایت کی اور فریقین کو اگلی پیشی پر طلب کرلیا۔

 

 

 

 

 

Sindh High Court order to Release Polyester Yarn Consignment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button