Eham Khabar

جاپان سے ملنے والے ا سکینرجدیدتقاضوں کے مطابق نہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جاپان کی جانب سے دیئے جانے والے سنگل ویوکنٹینرا سکینر پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں۔ جاپان نہ حال ہی میں پاکستان کسٹمزکو دوارب 80کروڑمالیت کا ایک ا سکینردیاہے تاکہ درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں ہونے والی مشکلات کو دورکیاجاکے۔ذرائع نے بتایاکہ جاپان کی جانب سے ملنے والے ا سکینرکراچی پورٹ اورپورٹ قاسم پر لگائے گئے ہیںجوکہ موجودہ دورکے تقاضوں کے مطابق نہیںہیںجبکہ کسٹمزقوانین میں بھی ایسے ا سکینرلگانے کی اجازت نہیں ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ جاپان کی جانب سے دیئے جانے والے ا سکینرسنگل ویوہیں جبکہ ایف بی آرکے ایس آراو450(I)/2001کے مطابق پورٹ پرلگائے جانے والے ا سکینرہرحال میں ڈبل ویواورڈبل انجری والے ہونے لازمی ہیں۔کسٹمزذرائع نے اس بات کی تصدیق کرنے دی ہے کہ جاپان کی جانب سے دکئے جانے ولاے ا سکینرسنگل ویوہیں ،کسٹمزحکام کاکہناہے کہ ا سکینرموجودہ ضرورت کو پورانہیں کرسکتے البتہ حکومت پاکستان جاپان حکومت کو مجبورنہیں کرسکتی کہ وہ ڈیول ویوا سکینردیں کیونکہا سکینرتحفتاً دیئے گئے ہیں۔مارکیٹ ذرئعے کا کہانہے کہ کنٹینرٹرمینل نے پہلے ہی ڈیول ویوا سکینرنصب کئے ہوئے ہیں اوران حالات کو دیتے ہوئے لگتاہے کہ یہ کنٹینرا سکینراستعمال میں نہیں لائے جائیں گے جس کا مطلب یہ ہے کہ جاپانی عوام کے ٹیکس کا پیسہ ذائع ہوجائے گا۔

 

 

 

 

 

Single View Scanner Install at Port Donated by JICA

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button