Anti-Smuggling

ایم سی سی پریونٹیو،ڈیڑھ کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ،گٹکا،اورسگریٹ ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے دومختلف کارروائیوں کے دوران ڈیڑھ کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ،گٹکا،سگریٹ اورکپڑاضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹریریونٹیو ڈاکٹرافتخارکواطلاع ملی کہ جوڈیابازارمیں قائم ایک گودام میں اسمگل شدہ چھالیہ سمیت دیگراشیاءچھپائی گئی ہیں جس پر کلکٹرپریونیٹوکی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹر پریونٹیو محمد فیصل کی سربراہی میںایک ٹیم تشکیل دی جس نے جوڈیابازارمیں قائم دومختلف گوداموں پر چھاپہ مارکر90لاکھ 18ہزار360روپے مالیت کی36600کلوگرام اسمگل چھالیہ ضبط کی ہے جبکہ گٹکے کے4لاکھ 86ہزارپاﺅچ،سگریٹ کے 143ڈنڈے اوردوبنڈل لیڈیزکپڑے کے ضبط کئے ہیں جن کی مالیت 79لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button