Anti-Smuggling

ایف بی آرنے اسمگل شدہ موبائل فونز10فیصدجرمانے پر ریلیزکرنے کی اجازت دیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے غیررجسٹرڈاوراسمگل شدہ موبائل فونزکو ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کے ساتھ 10فیصدجرمانے کی ادائیگی پر کلیئرکرنے کی اجازت دیدی ہے۔ایف بی آرکی جانب سے جاری کردہ ایس آراو50(I)/2019کے تحت حکم نامہ جاری کیاہے کہ ایسے موبائل فونزجوپاکستان اسمگل کئے گئے اوران کے آئی ایم ای آئی نمبرپی ٹی اے میں رجسٹرڈنہیں ہیں یہ موبائل فونز 15جنوری 2019تک قبضے میں لئے گئے ہیں یا رضاکارانہ طورپر محکمہ کسٹمزکے حوالے کئے گئے ہیں ایسے موبائل فونزکو ڈیوٹی وٹیکسز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ 10فیصدجرمانے کی ادائیگی پر ریلیزکردیئے جائیں گے۔

 

 

 

Smuggle Mobile Phones will Release on 10% Penalty

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button