Eham Khabar

برآمدی کنسائمنٹ میں ایل ای ڈی بلب کی آڑمیں کیٹامائن انجکشن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزایکسپورٹ پورٹ قاسم نے ایل ای ڈی بلب کی آڑمیں کیٹامائن انجکشن ( کیمیکل) اسمگل کرنے کی کو شش ناکام بناتے ہوئے ملزما ن میںشامل میسرزاومٹک انٹرنیشنل کے مالک محمدنعیم انجم،ناصرعباس،شکیل احمداورچائنیزنیشنل لیین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق میسرزاومٹک انٹرنیشنل کی جانب سے چھ ہزارڈالر مالیت کاایل ای ڈی بلب کا ایک کنسائمنٹس امریکہ برآمدکرنے کے لئے پورت قاسم ایکسپورٹ کلکٹریٹ لایاگیاجس کو کلیئرکرنے کی ذمہ داری کلیئرنگ ایجنٹ میسرزکوکب انٹرپرائززکو دی گئی،برآمدکئے جانے والے مذکورہ کنسائمنٹ کی ایگزامنیشن کے لئے مارک کیاگیاجس پر پہلے سے ہی اے این ایف نے ہولڈ کیاہواتھاتاہم اے این ایف نے مذکورہ کنسائمنٹ کی ایگزامینیشن کے دوران 25کارٹن سے 3.8کلوگرام کیٹامائن کی مقدار برآمد ہوئے جیسے اے این ایف نے محکمہ کسٹمزکے سپردکردیامحکمہ کسٹمزنے بعدازاں کنسائمنٹ کی باریک بینی سے ایگزامینشن کی توانکشا ف ہواکہ کنسائمنٹ کے 275کارٹن میں بلب کے نچلے حصے میں 52.6کلوگرام کیٹامائن کی مقدارچھپائی گئی تھی جس کی مالیت 8 کروڑ 18 لاکھ 40 ہزاربتائی گئی ہے جبکہ کے کنسائمنٹ کی برآمدی قیمت 9لاکھ 30ہزارروپے ظاہرکی گئی تھی ۔جس پر محکمہ کسٹمزنے مذکورہ ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button