Eham Khabar

محکمہ کسٹمز نے سولر پینل کے کنسائمنٹس بانڈڈ ویئر ہاﺅسز منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کسٹمز نے سولر پینل اوراس سے متعلقہ ایکوئپمنٹ کو CPFکسٹمز بانڈڈ ویئر ہاﺅس منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،کنسائمنٹ ویئر ہاﺅس میں ہی تب تک رہیں گے جب تک کہ امپورٹرز ایس آر او 604 پر عمل نہیں کرتے۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ارشد جمال کے مطابق چیف کلکٹر نے یہ احکامات حال ہی میں ہونے والی ایک میٹنگ میں جاری کئے۔ ارشد جمال کا کہنا تھا کہ سولر پینل کے کنسائمنٹس پورٹس پر پڑے ہوئے ہیں اور ایس آر او 604 کے مطابق پری شپمنٹ انسپکشن نہ ہونے کی وجہ سے ان کی کلیئرنس رکی ہوئی ہے۔ ارشد جمال کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے سولر پینل کے کنسائمنٹس اسٹینڈرڈ اور کنڈیشن کے مطابق کلیئر کئے جاتے تھے البتہ 28 مئی 2019ءکو ایس آر او 604 جاری ہوا جس میں اسٹیک ہولڈرز سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ مشاورت نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے اور اب تک سولر پینل کے 400 کنٹینرز پورٹ پر رکے ہوئے ہیں۔ البتہ وزارت تجارت نے یہ اجازت دی ہے کہ 4 جولائی 2019 سے پہلے آنے والے کنٹینرز کو پرانے طریقہ کار کے مطابق کلیئر کیا جائے۔ لیکن ایس آر او 604 پر دیر سے عملدرآمد کی وجہ سے امپورٹرز کو کافی نقصان ہوچکا ہے۔

 

 

 

 

 

Solar Panel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button