Eham Khabar

ایس آر او 1125 کے تحت دی گئی مراعات ختم کردی گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزارت قانون نے ایس آر او 1125 کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بھیجے گئے مراسلہ کے جواب میں کسی بھی ٹیکس رعایت کے حوالے سے منع کردیا ہے۔ ایف بی آر نے وزارت قانون سے ایس آر او 1125 کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والے قانونی مسائل پر مدد مانگی تھی۔ وزارت قانون کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ایس آر او 1125 ختم کردیا گیا ہے لہذا اس پر کسی بھی قسم کی رعایت میسر نہیں ہے۔ وزارت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 148 کے تحت دی جانے والی مراعات کے حوالے سے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کے ایس آر او 1125 میں جب مارکیٹ ختم ہوگئی ہیں تو اس کے تحت انکم ٹیکس قوانین میں بھی کوئی مراعات نہیں ہوسکتی۔ ایس آر او 1125 کے تحت حکومت نے ٹیکسٹائل اور دوسری ایکسپورٹ سیکٹر کے لئے سیلز ٹیکس کو زیرو ریٹ کر رکھا تھا جبکہ اس کے تحت انکم ٹیکس قوانین میں بھی مراعات دی گئی تھیں۔

 

 

 

 

Facilitation on SRO 1125 has been Finished

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button