Exclusive Reports

ایف بی آرنے محکمہ کسٹمزکی ایس آراو1125کی غلط تشریح مستردکردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے کسٹمزحکام کی جانب سے کمرشل امپورٹرزکی جانب سے فیبرک کی درآمدپر عائد سیلزٹیکس اورایڈیشنل سیلزٹیکس کی تشریح کو مستردکرتے ہوئے تمام ان لینڈریونیوکے چیف کمشنرکو ہدایت جاری کی ہیں کہ کمرشل امپورٹرزکی جانب سے امپورٹ کردہ فینش فیبرک کی تفصیلات کسٹمزحکام سے لے کراس بات کی یقین دہانی کروائیں کہ اس پر5فیصدسیلز ٹیکس اورایک فیصدایڈیشنل سیلز ٹیکس لیاگیاہے۔اگراس پر کسٹمزحکام اس ٹیکس کو لینے میں کسی قسم کی کوتاہی برتتے ہیں تواس پر تادیبی کارروائی کریں،واضح رہے کہ کسٹمزحکام کی جانب سے ایس آراو1125کی غلط تشریح کے باعث فیبرک کے 200سے زائد کنسائمنٹس کی کلیئرنس ڈیڑھ ماہ سے تعطل کا شکارہورہی تھی جس کے وجہ سے فیبرک کے درآمدکنندگان کو شدیدمشکلات کا سامناکرناپڑا ۔ان لینڈریونیوپالیسی ونگ، ایف بی آرنے کلکٹراپریزنٹ ویسٹ کو ایک مرسلے میں ایس آراو1125(I)/2011کے تحت ہونے والی فینش فیبرک کی درآمدکے حوالے سے وضاحت جاری کی ہیں۔اس مراسلے میں کہاگیاہے کہ کمرشل امپورٹرزکی جانب سے درآمدکردہ فینش فیبرک اوراس کی غلط استعمال کے حوالے سے تفصیل سے غورکیاگیاہے اوریہ وضاحت جاری کی گئی ہے کہ ان لینڈریونیوونگ کاکہناہے کہ ایس آراو1125کے تحت فیبرک کی درآمداگرصنعتی یونٹ کے لئے کی گئی ہے تواس پر سیلزٹیکس اورایڈیشنل سیلزٹیکس صفرفیصدہے تاہم اس حقیقت سے انکارنہیں کیاجاسکتاکہ فیبرک کااستعمال بحیثیت خام مال گارمنٹ انڈسٹری میں ہوتاہے لہٰذاکمرشل امپورٹرزکی جانب سے امپورٹ کردہ فیبرک کا استعمال ہرحال میں انڈسٹری نے ہی کرناہے اس لئے ان پر بھی صفرفیصد سیلزٹیکس اورایڈیشنل ٹیکس عائد ہے۔ایف بی آرکا مزیدکہناہے کہ تیارفیبرک کی ایس آراو1125کے تحت امپورٹ پر بھی صفرفیصدسیلزٹیکس عائد ہے اگر5برآمدسیکٹراس کی درآمد کریں البتہ اس کی مزید سپلائی اگرریٹیلرکو کی جائے یا اینڈکنزیومرکوکی جائے تواس پر سیلزٹیکس 5فیصدعائد ہے۔ان لینڈریونیوونگ کا کہناہے کہ اس ایس آراورکو ایس آراو548(I)/2017کے ذریعے اس میں ترمیم کی گئی جس کے تحت فیبرک کے کمرشل امپورٹرزپر سیلز ٹیکس 6فیصداورویلیوایڈیشنل ٹیکس 2فیصدکے تناسب سے نافذکیاگیاتھا جبکہ فیبرک کی مزید آگے سپلائی پر سیلزٹیکس 5فیصدسے بڑھاکر6فیصدکردیاگیاتھا ،لہٰذاکلکٹرکی فیبرک کی کلیئرنس پر یہ تشریح کے کمرشل امپورٹرزکی جانب سے فیبرک کی امپورٹ پر صفرفیصدٹیکس کی رعایت صرف انڈسٹری کو سپلائی کرنے والے کو دی جائے گی۔ ان لینڈریونیونے کلکٹریٹ کو آگاہ کیاہے کہ کسٹمزحکام فیبرک کی کلیئرنس کے وقت اس بات کا اندازہ نہیں لگاسکتے کہ امپورٹ کیاجانے والافیبرک مینیوفیکچرزکے لئے ہے یاپھرریٹیلرکے لئے۔ اس ایس آراوکامقصدیہ ہے کہ کمرشل امپورٹرکی جانب سے سیلز ٹیکس صفرفیصدچارج کیاجانا چاہئے اوراگراس کی سیل مزید آگے ریٹیلریاکنزیومرکوکی جائے تواس پر سیلزٹیکس 5فیصدوصول کیاجائے۔اس بات کو مد نظررکھتے ہوئے یہ بالکل واضح ہے کہ کمرشل امپورٹرکی جانب سے فیبرک کی امپورٹ پر صفرفیصدسیلزٹیکس عائد ہے البتہ 01جولائی 2017سے ان پر سیلزٹیکس 6فیصدویلیوایڈیشنل ٹیکس 2فیصدایس آراو548کے تحت وصول کیاجاناہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button