Eham Khabar

اسٹیل مصنوعات کی خریدوفروخت پر آن لائن مانیٹرنگ شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اسٹیل مصنوعات کی خریدوفروخت کی آن لائن مانیٹرنگ شروع کردی ہے تاکہ سیلز ٹیکس کی چوری کو روکا جاسکے۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں ایس آر او 541(I)2022 جاری کردی ہے جس کے ذریعہ سیلز ٹیکس قوانین 2006 میں ترمیم کی گئی ہے۔ اس ایس آر او کے ذریعہ ایف بی آر حکام کو اسٹیل مصنوعات کی خریدوفروخت کی آن لائن مانیٹرنگ کا اختیار حاصل ہوجائے گا۔ ایف بی آر نے اسٹیل مصنوعات کو رول 150FZ میں شامل کیا ہے۔ اس سے پہلے 6 سیکٹرز کی مصنوعات پہلے ہی اس فہرست میں شامل ہیں۔ اس وقت ایف بی آر کو ٹوبیکو، مشروبات، شوگر، فرٹیلائزر، سیمنٹ اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریدوفروخت کی آن لائن مانیٹرنگ کا اختیار حاصل ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیل سیکٹر میں سیلز ٹیکس کی چوری عروج پر ہے۔ اس وجہ سے اسٹیل مصنوعات کی آن لائن مانیٹرنگ ناگزیر ہوگئی تھی۔ ایف بی آر ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آن لائن مانیٹرنگ سے اس سیکٹر میں فیک اور فلائنگ انوائسز کا خاتمہ ہوجائے گا جبکہ ایف بی آر مزید محصولات بھی وصول کرپائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button