Eham Khabar

پرتعیش اشیاءکی اسمگلنگ کی روک تھام، ایئرپورٹس پرمسافروں کی سخت نگرانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز نے پرتعیش اشیاءکی ا سمگلنگ کو روکنے کے لیے ملک بھرکے ایئرپورٹس پر مسافروں کے سامان کی سخت نگرانی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی میںپرتعیش اشیاءکی درآمدات پر پابندی عائد کرنے کے لئے ایس آراو598جاری کیاگیاتھاجس کے تحت درآمدی پالیسی آرڈر 2022 کی ممنوعہ فہرست کو شامل کر کے ملک بھرکے ایئرپورٹس پرآنے والے مسافروں کی چوبیس گھنٹے سخت نگرانی کی گئی ہے اورآنے والے مسافروں کے سامان سے ان اشیاءکو ضبط کیاجارہاہے اس سلسلے میں گذشتہ دنوں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پرمختلف ممالک سے آنے والی پروازوں کی اچھی طرح اسکینگ و چیکنگ کی گئی اور مختلف مسافروں کے سامان سے ممنوعہ اشیاءجیسے کھانے پینے کی چیزیں، پھل، سینیٹری ویئر، استعمال شدہ موبائل فون اور برانڈڈ جوتے برآمد ہوئے ان اشیاءکو ضبط کرلیاگیاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button