Exclusive Reports

پلانٹ پروٹیکشن سے متعلق برآمدات کی کلیئرنس پاکستان سنگل ونڈوسے کردی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے اجراءکردہ فائیٹوسینیٹری سرٹیفکیٹ سے مشروط برآمدی اشیاءکی کلیئرنس مئی 2022سے ویبوک سسٹم کے بجائے پاکستان سنگل ونڈوسسٹم کے ذریعے کی جائیں گی، اس سے قبل چاول کے برآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کوویبوک کلیئرنس سسٹم سے پاکستان سنگل ونڈوسسٹم میںتبدیل کیاگیاتھا جبکہ باقی ماندہ برآمدی اشیاءجو محکمہ پلانٹ پورٹیکشن کے دائرہ کارمیں آتی ہیں ان اشیاءکے برآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس پاکستان سنگل ونڈوکے ذریعے کی جائیں گی۔اس سلسلے میں پاکستان سنگل ونڈوکی انتظامیہ کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں جس کے تحت پلانٹ پروٹیکشن سے متعلق تمام اشیاءکو پاکستان سنگل ونڈوکے ذریعے کلیئرکیاجائے گااوراس کے لئے منصوبہ بندی تیارکرلی گئی ہے۔اسکے لئے ملک بھرکے تمام اسٹیشن پر تاجروں ،کسٹمزایجنٹس ،عملے ، کسٹمزافسران اورمحکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے افسران کے لئے تربیت اورآگاہی کی کلاسزمنعقد کی جائیں گی جس میںپی ایس ڈبلوسے آگاہی کے لئے کراچی کی بندرگاہوں پر 25سے 27اپریل ،کراچی ایئرپورٹ پر 9تا10مئی ،لاہورمیں 17تا18مئی ،اسلام آبادمیں 19تا20مئی،پشاورمیں23تا24مئی اورکوئٹہ میں31مئی تا1جون 2022کوکلاسزز کا انعقاد کیا جائے گاجبکہ کراچی کی بندرگاہوں اورایئرپورٹ پر10مئی 2022،لاہور18مئی2022،اسلام آباد20مئی2022،پشاور24مئی2022اورکوئٹہ میں1جون2022کوویبوک سسٹم کوبرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کوپاکستان سنگل ونڈوکے ذریعے کیاجائے گا۔اس سلسلے میں محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے دائرہ کارمیں آنے والی برآمدی اشیاءکی برآمدات سے منسلک افرادکو آگاہی سیشن کے متعلق معطع کیاجائے ۔علاوہ ازیں امپورٹ پرمنٹ کوبھی ڈیجیٹائزکردیاگیاہے اورامپورٹ پرمنٹ کی درخواست ،پروسینگ اوراجراءپاکستان سنگل ونڈوسسٹم کے ذریعے کیاجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button