Eham Khabar

طارق ہدی کی ممبرکسٹمز(آپریشن )کے عہدے پر تقرری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 21 کے سینئر کسٹمز افسر طارق ہدی کو ممبر کسٹم (آپریشنز) کی حیثیت سے تقرری کردی ہے۔ طارق ہدی اس سے قبل وفاقی وزارت تجارت میں تعینات تھے اور چند روز قبل ہی اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے ان کی خدمات وزارت تجارت سے دوبارہ ایف بی آر کو منتقل کردی تھیں۔فیڈرل بورڈآف ریونیو نے ممبر کسٹم (آپریشنز) کی حیثیت طارق ہدی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔ واضح رہے کہ طارق ہدی پاکستان کسٹم سروس گروپ کے ایک منجھے ہوئے افسر ہیں جن کی تشخیص اور انفورسمنٹ دونوں شعبوں کا وسیع تجربہ ہے۔ انہوں نے کلکٹر کسٹم پریونٹیو کراچی میں اپنی تعیناتی کے دوران کی متعدد اصلاحات کیں اور انسداد اسمگلنگ کے شعبے میں نمایاں کارنامے انجام دیئے۔ ذرائع کاکہناہےکہ طارق ہدی کی ممبر کسٹم (آپریشنز)تقرری سے انسداد اسمگلنگ کی جاری مہم کی رفتار مزید تیز ہوجائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button