Eham Khabar

ایف بی آر نے گاڑیوں کی خریداری پر ٹیکس میں 50 فیصد کا اضافہ کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گاڑیوں کی خریداری پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ البتہ یہ اضافہ صرف گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے لئے کیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت نے اپنے دوسرے منی بجٹ میں نان فائلرز کو گاڑی خریدنے کی اجازت دے دی ہے البتہ اس اجازت کے بعد نان فائلرز کو 50 فیصد اضافی ودہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہوگی جبکہ دوسری جانب پکڑے جانے کی صورت میں ٹیکس حکام کو ذرائع آمدنی بھی ظاہر کرنا ہوگی۔ ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کے لئے ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کرنے کی وجہ ہے کہ ان کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی جانب مائل کیا جائے گا۔ ایف بی آر ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نان فائلرز کو رعایت صرف مقامی طور پر تیار کئے جانے والی گاڑیوں کی خریداری کے لئے ہے جبکہ درآمدی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے نان فائلرز پر پابندی برقرار رہے گی۔

 

 

 

Tax 50 % increase on purchase of Vehicles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button