Exclusive Reports

پورٹ قاسم ،گرین چینل کے ذریعے آٹوپارٹس اسکریپ کی کلیئرنس پر ایک کروڑسے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی کوشش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم ایک نجی اسٹیل مل کی جانب سے درآمدکئے جانے والے ریملٹ ایبل اسکریپ کی آڑمیں آٹوپارٹس اسکرپ کی گرین چینل کے ذریعے کلیئرنس پر ایک کروڑ20لاکھ روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی کوشش کی گئی تاہم کلکٹرپورٹ قاسم ممتازکھوسوکی بروقت کارروائی کے باعث قومی خزانے کوہونے والے بچالیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتہ ایک نجی اسٹیل مل کی جانب سے ریملٹ ایبل اسکرپ کے 47کنٹینرزدرآمدکئے گئے تاہم کمپنی کی جانب سے گرین چینل کی سہولت کا ناجائزفائدہ اٹھاکرکنسائمنٹ کلیئرکرنے کی کوشش کی جارہی تھی تاہم کلکٹرپورٹ قاسم ممتازکھوسوکی کرپشن کے خلاف اقدامات کے باعث کنسائمنٹ میں موجود47کنٹینرزکی مکمل جانچ پڑتال کے بعد انکشاف ہواکہ کنسائمنٹ میں آٹوپارٹس اسکریپ کی مقدار 4700 کلو گرام ظاہرکی گئی تھی جبکہ کنسائمنٹ کے 47کنٹینروںسے 350ٹن آٹوپارٹس اسکریپ برآمدہواجس پر ایک کروڑ20لاکھ مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی کوشش کی گئی۔واضح رہے کہ ریملٹ ایبل اسکرپ پر 17ہزارروپے فی ٹن کے ڈیوٹی وٹیکسزعائد ہوتے ہیںجبکہ آٹوپارٹس اسکریپ پر 52ہزارروپے فی ٹن کے تناسب سے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کرناپڑتی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ نجی اسٹیل کمپنی کو اچھے پروفائل ہونے پر اس کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس گرین چینل کے ذریعے کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 

 

 

 

 

Tax Evasion of Rs.12 millions on clearance of Auto Parts Scrap by Private Steel Mills

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button