Exclusive Reports

ایف بی آر گھر گھر جاکر ٹیکس چوروں کو پکڑے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لئے فیصلہ کیا ہے کہ ایف بی آر گھر گھر جاکر ایسے افراد کی نشاندہی کرے گا جن کی قابل ٹےکس آمدنی ہے لیکن وہ ٹیکس نیٹ میں نہیں ہے۔ وزارت خزانہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیاہے۔ ایف بی آر ایک سروے شروع کرے گا جس کے تحت ملک بھر میں موجود افراد کے گھر گھر جاکر تفصیلات اکھٹی کرےگا۔ وزارت خزانہ کا کہناہے کہ اس کے ذریعہ نہ صرف ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا بلکہ معیشت کی بھی بحالی ہوگی۔ وزارت کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے ایف بی آر میں بڑے پیمانے میں اصلاحات شروع کردی ہیں جس میں پالیسی کو ٹیکس وصولی سے الگ کردیا ہے۔

 

 

 

Tax Evasion

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button